Posts

Showing posts from June, 2024

خوشی کیا ہے ؟ ضرور پڑھیں

Image
ترکی کے ایک مشہور شاعر نے اپنے مشہور مصور دوست سے خوشی پر ایک پینٹنگ بنانے کی درخواست کی۔ لہٰذا، اس نے ٹوٹتے ہوئے بیڈ پر سکون سے سوئے ہوئے ایک خاندان کی پینٹنگ بنائی۔ اس بستر کی ایک ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی اور دو اینٹیں رکھ دی گئی تھیں۔ اس خستہ حال مکان کی چھت بھی ٹپک رہی تھی۔ گھر کا کتا بھی بستر پر سکون سے سو رہا تھا۔ اس کی یہ پینٹنگ امر ہو گئی۔ اس لافانی پینٹنگ کو گہرائی سے دیکھیں اور سوچیں کہ خوشی دراصل کیا ہوتی ہے. دراصل اس تصویر کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ خوشی مسائل کا نہ ہونا نہیں بلکہ پریشانی کی صورتحال کو آسانی سے قبول کرنے میں ہے۔ آپ کے پاس جو بھی ہے اس میں اچھائی دیکھنے کی کوشش کریں، چاہے حالات کتنے ہی خراب ہوں۔ ایسی چیزوں کے بارے میں غمگین ہونا چھوڑ دیں، جو آپ کے اختیار میں نہیں ہیں۔ بیشک صبر کرنے کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور اللہ صبر و شکر کرنے والوں کے ساتھ ہے

40 سال کی عمر تک آپ کو یہ سب چیزیں سیکھ لینی چاہییں اور اپنے پہ اپپلائی کر لیں۔ ضرور پڑھیں

Image
1 *. کوئی آپ سے زیادہ پیسے کماتا ہے۔ یہ وہ اپنے لئے کماتا ہے اس لئے اس ریس میں نہ پڑیں۔ آپ اپنی زندگی پہ فوکس رہیں۔ 2. خلفشار (distraction) کامیابی کا سب سے بڑا قاتل ہے۔ یہ آپ کے دماغ کو جامد اور تباہ کر دیتا ہے۔ 3. ایسے لوگوں سے مشورہ نہ لیں جو وہاں نہیں جہاں تک آپ جانا چاہتے ہیں۔ 4. کوئی بھی آپ کو مسائل سے نکالنے نہیں آ رہا۔ آپ کی زندگی 100% آپ کی ذمہ داری ہے۔ 5. آپ کو موٹیویشن کے لئے سو کتابیں بھی کم ہیں۔ البتہ اگر آپ ڈسپلن اختیار کریں اور ایکشن لیں تو وہی کافی ہو گا۔ 6. پریشان نہ ہوں اگر آپ ڈاکٹر، انجینئر، وکیل نہیں بن سکے۔ اگر چیز بیچنا سیکھ جاتے ہیں تو آپ صرف اگلے 90 دنوں میں زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں۔ 7. کوئی بھی آپ کی پرواہ نہیں کرتا۔ لہذا شرم، جھجھک چھوڑیں، باہر جائیں اور اپنے مواقع خود پیدا کریں۔ 8. اگر آپ کسی کو اپنے سے زیادہ ذہین پاتے ہیں، تو اس کے ساتھ کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔ 9. تمباکو نوشی کا آپ کی زندگی میں 0 فائدہ ہے۔ یہ عادت صرف آپ کی سوچ کو کم کرے گی اور آپ کی توجہ کو کم کرے گی۔ 10. سکون سب سے بری لت ہے اور ڈپریشن کا سستا ٹکٹ۔ اپنی طاقت آزماؤ اور ہر روز خو...

اخلاقیات کے ایک استاد نے طلباء سے پوچھا !*

Image
اگر تمہارے پاس 86،400 روپے ہوں اور کوئی لٹیرا ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم کیا کرو گے؟ کیا تم اُس کے پیچھے بھاگ کر اپنی لوٹی ہوئی 10 روپےکی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کروگے یا پھر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپےکو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہو گے؟ کلاس روم میں موجود اکثریت نے کہا کہ ہم 10 روپے کی حقیر رقم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے باقی کے پیسوں کو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔ استاد نے کہا : تمھا را بیان اور مشاہدہ درست نہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ ذیادہ تر لوگ اُن 10 روپے کو واپس لینے کے چکر میں ڈاکو کا پیچھا کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ طلباء نے حیرت سے استاد کو دیکھتے ہوئے کہا: سر، یہ ناممکن ہے، ایسا کون کرتا ہے؟ استاد نے کہا! یہ 86،400 اصل میں ہمارے ایک دن کے سیکنڈز ہیں۔ کسی 10 سیکنڈز کی بات کو لیکر، یا کسی 10 سینکنڈز کی ناراضگی اور غصے کو بنیاد بنا کر ہم باقی کا سارا دن سوچنے، جلنے اور کُڑھنے میں گزار کر اپنا باقی کا سارا دن برباد کرتے ہیں یہ والے 10 سیکنڈز ہمارے باقی بچے...

کامیابی

Image
 ہر کامیاب شخص کے پاس ایک تکلیف دہ کہانی ہوتی ہے اور ہر تکلیف دہ کہانی کا انجام کامیابی ہوتی ہے  اس لئے تکلیف کو برداشت کرنے کی عادت ڈالو اور کامیابی  🌷کے لئے تیار ہو جاؤ